22 دسمبر 2014 - 07:52
دہشتگردوں کو پاکستان کے حکام کا انتباہ

پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے ان تمام تکفیری عناصر اور دہشتگردوں کو سخت خبردار کیا ہے کہ جن کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرداخلہ نے اپنے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انھوں نے پاکستانی فوج کے آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج، ایک اسلامی فوج ہے جو دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور وہ بےگناہوں کو ہرگز نشانہ نہیں بناتی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بیشتر دینی مدارس کا، دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم دس فیصد ایسے دینی مدارس موجود ہیں کہ تکفیری گروہوں کے ساتھ، جن کے تعلقات ہیں۔ پاکستان کے وزیرداخلہ نے کہا کہ پشاور واقعے کے بعض ذمہ دار عناصر کا پتہ چل لگا لیاگیا ہے اور حکومت، اب پاکستان سے دہشتگردوں کا صفایا کرکے ہی کوئی دم لے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیرداخلہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں نے اپنے اڈّے قائم کر رکھے ہیں اور ان علاقوں میں پاکستان کی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

.......

/169